"شاہ رخ خان بہت فیاض ، سخی ، باہمت اور عظیم انسان ہیں" مہیش بھٹ نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ "شاہ رخ خان بہت فیاض ، سخی ، باہمت اور عظیم انسان ہیں، وہ مجھے بادشاہوں کی طرح عزت دیتے ہیں"۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی ووڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کو بڑے ظرف والا آدمی قرار دے دیا ۔ مہیش بھٹ نے انٹرویو میں کہا کہ "شاہ رخ خان نے ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں، حالانکہ میں نے ان کے ساتھ دو فلاپ فلمیں بنائیں، لیکن میری ان ناکامیوں کا شاہ رخ نے کبھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ بہت محبت و عزت دی"۔انہوں نے کہا کہ "شاہ رخ بہت فیاض، سخی، باہمت اور عظیم انسان ہیں"۔انہوں نے مزید کہا کہ "آپ اس قسم کے لوگ نہیں بناسکتے، وہ بالکل الگ اور غیر معمولی ہے"۔
واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے شاہ رخ کو بطور ہیرو کاسٹ کرکے 1996 میں چاہت اور 1998 میں ڈپلیکیٹ بنائیں لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئیں۔