رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی سمیت سسرالیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی 

رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی سمیت سسرالیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی 
رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی سمیت سسرالیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی 

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی سمیت سسرالیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقع گزشتہ روز رحیم یار خان میں پیش آیا جس دوران ملزم نے جھگڑے پر اپنی بیوی ، ساس اور سالی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ، آتشزدگی سے لڑکی کی ماں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تاہم آج سالی بھی دوران علاج دم توڑ گئی ہے جبکہ ملزم کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -