وہ بھارتی اداکارہ جس کے نام مداح نے اپنا گھر کرکے کاغدات بھجوادیئے
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا کہ ایک بار ایک مداح نے انہیں اپنا گھر تحفے میں دے
دیا۔
چترانگدا کا کہنا تھا کہ خطرناک بات یہ تھی کہ مداح نے اپنی زمین کے قانونی دستاویزات میرے نام پر منتقل کرکے میرے ممبئی والے گھر پر بھیج دیے۔مداح کو میرے گھر کا پتا معلوم تھا اور اس بات نے مجھے خوفزدہ بھی کردیا تھا۔