ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ریفرنس فائل کردیا

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ریفرنس فائل کردیا
ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ریفرنس فائل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) بینکنگ عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے )نے مونس الٰہی سمیت چار افراد کیخلاف ریفرنس فائل کردیا ،مونس الٰہی پر بے نامی داروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

چالان کے حوالے سے بتایا گیا کہ  مونس الٰہی نے بے نامی داروں کے ذریعے رحیم یار خان شوگر مل کے66فیصد شئیر حاصل کیے،بے نامی دار نواز بھٹی 31فیصد جبکہ مظہر عباس 35فیصد شیئرز کے مالک ہیں، مونس الٰہی ٰکے خلاف چالان میں نائب قاصد اور چپڑاسی کے اہم کردار کی وضاحت کی گئی ہے، نامزد نائب قاصد وزیراعلی ٰپنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا قریبی عزیز ہے، نامزد نائب قاصد کے 32 اکاونٹس میں تقریبا 24 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔

چالان میں بتایا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی دو اکتوبر دو ہزار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ننکانہ میں BPS.1 سکیل میں نائب قاصد بھرتی ہوا، محمد خان بھٹی کے قریبی عزیز نواز بھٹی اور مظہر عباس مونس الٰہی کے بے نامی دار ہیں۔