”مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے“ چین نے پاکستان کیلئے خاص پیغام جاری کر دیا 

”مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے“ چین نے پاکستان کیلئے خاص پیغام ...
”مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے“ چین نے پاکستان کیلئے خاص پیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )”مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے“ چینی سفارتخانے نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق شاندار بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں، چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے حصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چینی سفارتخانے کے مطابق چین نے سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی، چینی حکومت نے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی جب کہ چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانے نے 17 ملین امداد دی، اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔

مزید :

قومی -