ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے 2پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا 

ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے 2پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ ...
 ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے 2پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کراچی کے ہائی پروفائل  کیسز کی پیروی کرنے والے 2پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا  ہے ، نیب پراسکیوٹر ریاض عالم ،شہباز زسہوترا نے استعفے نیب ہیڈ کوارٹرز بھیج دیئے ہیں۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے، دونوں پراسیکیوٹرز احتساب عدالتوں ، سندھ ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کر رہے تھے ، دونوں پراسیکیورٹرز 4سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے، لیکن اب دونوں پراسیکیوٹرز نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ، دونوں پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -