مسلسل خراب پرفارمنس ،انگلش کاﺅنٹی سیزن فہیم اشرف کےلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

مسلسل خراب پرفارمنس ،انگلش کاﺅنٹی سیزن فہیم اشرف کےلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
مسلسل خراب پرفارمنس ،انگلش کاﺅنٹی سیزن فہیم اشرف کےلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

  

لندن (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ گنوانے کے بعد انگلش کاﺅنٹی سیزن فہیم اشرف کےلئے ڈراؤنا خواب بن گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا سنٹرل کنڑیکٹ گنوا دینے والے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے 310 رنز دے کر 155 کی اوسط سے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 5 اننگز میں انہوں نے 13 کی ایوریج سے 65 رنز بنائے، مستند آل راﺅنڈر کا خلاء پرکرنے کے مضبوط امیدوار کی کارکردگی اب مسلسل زوال پذیر ہے اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے کاﺅنٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے اب ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہا ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -