وہ کھلاڑی جسے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں چانس نہ دینے پر محمد حفیظ مایوس ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )قومی ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں نوجوان سپنر ابرار احمد کو موقع نہ دینے پر مینجمنٹ سے مایوسی کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد حفیظ نے ابرار احمد کو پُراسرار سپنر قرار دیا اور کہا کہ انہیں نہ کھلانے پر مجھے افسوس ہے ، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد ابرار کو ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا، انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے اس سیریز میں 4 میچز کھلانے چاہیے تھے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ابرار احمد کے لیے بھی کہا کہ نوجوان محنت جاری رکھنا۔