مرسڈیز انڈیا کے سی ای او کارکشے میں سفر، وجہ بھی سامنے آگئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لگژری کار ساز کمپنی ’مرسڈیزانڈیا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریفک جام میں پھنسنے پر اپنی لگژری گاڑی سے اتر کر رکشے میں سوار ہو گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقع بھارت کے شہر پونے میں پیش آیاجہاں مرسڈیز بینز انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارٹن شیوینک گزشتہ روز کئی کلومیٹر طویل ٹریفک جام میں پھنس گئے اور جب انہیں وہاں سے جلد نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آئی تو وہ گاڑی سے اتر کر پیدل ہی چل دیئے۔
کئی کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد جہاں ٹریفک کھلی ملی، وہاں سے مارٹن شیوینک نے آٹو رکشہ لیا اور اپنی منزل مقصود پر پہنچ گئے۔ مارٹن شیوینک اپنی مرسڈیز ایس کلاس میں سوار تھے جب ٹریفک جام میں پھنسے۔ انہوں نے اپنی آٹو رکشے میں سفر کے دوران بنائی گئی تصویر انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”اگر آپ کی ایس کلاس پونے کی حیران کن سڑکوں پر ٹریفک میں پھنس جائے تو آپ کیا کروں گے؟ شاید کار سے اترو گے، چند کلومیٹر پیدل چلو گے اور وہاں سے رکشہ پکڑو گے؟“
View this post on Instagram