الیکٹرک ہوائی جہاز کی آزمائشی اڑان ، نئی تاریخ رقم ہوگئی 

الیکٹرک ہوائی جہاز کی آزمائشی اڑان ، نئی تاریخ رقم ہوگئی 
الیکٹرک ہوائی جہاز کی آزمائشی اڑان ، نئی تاریخ رقم ہوگئی 
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز اور گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ اب ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں تو مارکیٹ میں آ چکی ہیں مگر الیکٹرک ہوائی جہاز ابھی تیاری کے مراحل میں ہی ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ ہمیں الیکٹرک ہوائی جہازوں کے لیے بھی اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ دنیا کے سب سے پہلے الیکٹرک ہوائی جہاز نے گزشتہ روز پہلی آزمائشی اڑان بھر لی ہے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق اس طیارے کا نام ایلیس (Alice)رکھا گیا ہے، جس کے پروٹوٹائپ نے اپنی پہلی پرواز واشنگٹن سٹیٹ کی گرانٹ کاﺅنٹی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شروع کی۔ رپورٹ کے مطابق ایلیس ایک 9سیٹوں کا حامل چھوٹا طیارہ ہے جو دنیا کا پہلا مکمل الیکٹرک ہوائی جہاز ہے۔ اسے واشنگٹن سٹیٹ کی کمپنی ایوی ایشن نے تیار کیا ہے۔ یہ طیارہ ڈیڑھ سو سے 200میل طویل مسافر اور کارگو پروازوں کے لیے موزوں ہو گا۔ 
ایلیس کی پہلی پرواز زیادہ طویل نہیں تھی۔ اس پرواز میں طیارہ 8منٹ تک فضاءمیں رہا اور ساڑھے تین ہزار کی بلندی تک پہنچااور پھر کامیابی کیساتھ لینڈنگ کی۔ اس پرواز کا مقصد ہوائی جہاز کے ڈیزائن میں بہتری لانے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنا تھا۔ یہ طیارہ مکمل تیاری اور کمرشل پرواز سے ابھی بہت دور ہے۔