برطانیہ سے جانیوالی پرواز میں شہری کی اچانک موت، ہمسفر بیگم کو کب معلوم ہوا؟ جانئے 

برطانیہ سے جانیوالی پرواز میں شہری کی اچانک موت، ہمسفر بیگم کو کب معلوم ہوا؟ ...
برطانیہ سے جانیوالی پرواز میں شہری کی اچانک موت، ہمسفر بیگم کو کب معلوم ہوا؟ جانئے 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز برطانیہ سے قبرص جانے والی ایک پرواز میں ایک برطانوی شہری کی اچانک موت واقع ہو گئی۔ دی سن کے مطابق یہ 63سالہ شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ لندن سے قبرص کے ساحلی شہر پافوس جانے والی پرواز میں سوار تھا، جب پراسرار طور پر اس کی موت واقع ہو گئی اور اس کی اہلیہ کو بھی کافی دیر بعد اپنے شوہر کی موت کا علم ہوا۔ 

میاں بیوی سیاحت کے لیے قبرص جا رہے تھے۔ بیوی نے اپنے شوہر کو بے حس و حرکت پا کر پرواز کے عملے کو بلایا۔ اس وقت جہاز اپنی منزل کے قریب پہنچ چکا تھا۔ پافوس میں لینڈنگ کے فوری بعد اس برطانوی شہری کو پافوس جنرل ہسپتال لیجایا گیا جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

پافوس پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ’فی الوقت ہم اتنی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس آدمی کی دوران پرواز ہی موت واقع ہو چکی تھی۔ ابھی اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس آدمی کی موت میں کوئی مشکوک یا مجرمانہ سرگرمی بظاہر نظر نہیں آئی اور نہ ہی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک برطانوی خاتون ہانگ کانگ سے برطانیہ جاتے ہوئے دوران پرواز اپنے شوہر اور بچوں کے سامنے دم توڑ گئی تھی۔

مزید :

برطانیہ -