سیلاب متاثرین کیلئے ہیلی کاپٹر سے پھینکے گئے آٹے کے تھیلے پھٹنے کا معاملہ، این ڈی ایم اے کی وضاحت آگئی 

سیلاب متاثرین کیلئے ہیلی کاپٹر سے پھینکے گئے آٹے کے تھیلے پھٹنے کا معاملہ، ...
سیلاب متاثرین کیلئے ہیلی کاپٹر سے پھینکے گئے آٹے کے تھیلے پھٹنے کا معاملہ، این ڈی ایم اے کی وضاحت آگئی 
سورس: Twitter/@ndmapk

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر سے آٹے کے تھیلے گرائے جا رہے ہوتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر بلندی پر ہونے کی وجہ سے آٹے کے یہ تھیلے پھٹ جاتے ہیں اور آٹا ضائع ہو رہا ہوتا ہے۔یہ معاملہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں بھی اٹھایا گیا جہاں بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے اس معاملے میں وضاحت کی گئی ہے۔ 
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق این ڈی ایم اے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اس طرح صورتحال میں ہیلی کاپٹر کا تحفظ پہلی ترجیح ہوتا ہے۔ بلندی سے آٹا گرانے کا یہ واقعہ انتہائی ہنگامی صورتحال میں پیش آیا۔ وہاں ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کا خطرہ تھا، جس کی وجہ سے اسے زیادہ نیچے نہیں لایا گیا اور وہاں آٹا پہنچانا بھی لازمی تھا۔ لہٰذا بلندی سے ہی آٹے کے تھیلے گرا دیئے گئے۔ این ڈی ایم اے کے پاس بہت کم ہیلی کاپٹر ہیں اور اتھارٹی کی پہلی ترجیح ان ہیلی کاپٹرز کا تحفظ ہوتی ہے۔