شہزادہ ولیم کے صاحبزادے کی تنگ کرنیوالے کلاس فیلو کو دھمکی لیکن کیا کہا؟ ہنسی نہ رکے

شہزادہ ولیم کے صاحبزادے کی تنگ کرنیوالے کلاس فیلو کو دھمکی لیکن کیا کہا؟ ...
شہزادہ ولیم کے صاحبزادے کی تنگ کرنیوالے کلاس فیلو کو دھمکی لیکن کیا کہا؟ ہنسی نہ رکے
سورس: Twitter

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے 9سالہ صاحبزادے شہزادہ جارج نے تنگ کرنے والے کلاس فیلوز کو گزشتہ دنوں ایسی دھمکی دے دی کہ سن کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ ویب سائٹ ’دی کرنٹ ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق شہزادہ جارج نے اپنے کلاس فیلوز کو دھمکی دی کہ تمہارے لیے بہتر ہو گا کہ تم محتاط رہو، کیونکہ ایک دن میرا والد ملک کا بادشاہ بن جائے گا۔ 

 شہزادہ جارج کے متعلق یہ بات نئی کتاب ’دی نیو رائلز۔ کوئین الزبتھس لیگیسی اینڈ دی فیوچر آف دی کراﺅن‘ میں مصنف نکول کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہزادہ جارج خود بھی برطانوی تاج کی لائن میں دوسرے نمبرپر ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کے بعد چارلس سوئم بادشاہ بن چکے ہیں۔ ان کے بعد شہزادہ جارج کے والد شہزادہ ولیم بادشاہ بنیں گے اور ان کے بعد خود شہزادہ جارج برطانوی بادشاہت کا تاج پہنیں گے۔

مزید :

برطانیہ -