ٹوئٹر نے ہیکر کی گاڑی "پنکچر" کردی

ٹوئٹر نے ہیکر کی گاڑی "پنکچر" کردی
ٹوئٹر نے ہیکر کی گاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ان دنوں ساری سیاست کا محور وہ آڈیو لیکس بنی ہوئی ہیں جو ایک ہیکر کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔ قطع نظر اس کے کہ یہ کس کے خلاف ہیں یا کس کی سچائی کی گواہی دے رہی ہیں، یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ آخر اتنا حساس ڈیٹا لیک کیسے ہوگیا۔ مبینہ ہیکر نے یہ ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا ہوا ہے جس سے مذاکرات کے حوالے سے مختلف افواہیں سامنے آ رہی ہیں،  ہیکر نے جو آڈیوز اب تک لیک کی ہیں وہ ٹوئٹر کے ذریعے کی گئیں لیکن اب اس کا مبینہ اکاؤنٹ ٹوئٹر نے بند کردیا ہے۔

انڈی شیل جی پی نامی ہیکر کی جانب سے آڈیوز لیک کی گئی تھیں جس کے بعد اس کے نام سے طرح طرح کے فیک اکاؤنٹ بنا لیے گئے۔ اس دوران اصل ہیکر کا اکاؤنٹ کہیں چھپ کر رہ گیا۔ ملتے جلتے نام والے ایک اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ 30 ستمبر کو مزید آڈیوز سامنے آئیں گی لیکن ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ 

حالانکہ نئی آڈیوز کا وعدہ اوریجنل ہیکر نے نہیں کیا تھا لیکن پاکستانیوں کی اکثریت کو امید تھی کہ مزید آڈیوز ضرور آئیں گی۔ اب ہیکر نے نئی آڈیوز جاری نہیں کیں تو سوشل میڈیا پر ہیکر کو انتہائی مزاحیہ انداز میں بنایا جا رہا ہے۔  ایک صارف  نے لکھا کہ ہیکر نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا لیکن ٹوئٹر نے اس کی گاڑی ہی پنکچر کردی ہے۔