مرد ٹیچر خواتین کے ٹوائلٹ میں شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

مرد ٹیچر خواتین کے ٹوائلٹ میں شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
مرد ٹیچر خواتین کے ٹوائلٹ میں شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک مرد سکول ٹیچر خواتین کے پبلک ٹوائلٹ میں عورتوں کا زیر جامہ  پہن کر جنسی فعل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ 

ایک  ماں اور اس کی پانچ سالہ بیٹی نے نارتھمبرلینڈ کے بی پی گیراج کے ایک کھلے ٹوائلٹ میں پرفارمنگ آرٹس کے استاد سٹیون بالنٹائن کو شرمناک حالت میں دیکھا۔اس واقعے کے بعد بالنٹائن کا کیریئر اب تباہی کا شکار ہے، کیونکہ ایک جیوری نے اسے عوامی شائستگی کی توہین کا مجرم قرار دیا اور کونسل نے اس کی ملازمت ختم کر دی۔

خاتون جس نے  ٹیچر کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اس نے اپنے  بیان میں کہا 'میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس سے مجھے نفرت ہوئی ہے۔ میں صدمے میں ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس نے جو کیا ہے وہ غلط ہے۔ میری پانچ سالہ بیٹی نے اس آدمی کو دیکھا ہے۔'

دوسری خاتون جس نے اسے دیکھا، نے  کہا: 'میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے جو کچھ دیکھا ہے اس سے میں حیران ہوں۔ میں خوفزدہ تھی  اور یقین نہیں کر سکتی  کہ یہ مرد پبلک ٹوائلٹ میں ایسا کر رہا تھا۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -