ملکہ برطانیہ کی موت اور کورونا کی درست پیشگوئی کرنے والےنجومی نے تیسری جنگ عظیم کی وارننگ دے دی

ملکہ برطانیہ کی موت اور کورونا کی درست پیشگوئی کرنے والےنجومی نے تیسری جنگ ...
ملکہ برطانیہ کی موت اور کورونا کی درست پیشگوئی کرنے والےنجومی نے تیسری جنگ عظیم کی وارننگ دے دی

  

برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستقبل کا حال بتانے کے دعوے دار ایک نجومی  جسے 'جدید دور کا نوسٹرڈیمس' کہا جاتا ہے، نے  دعویٰ  کیا  ہے کہ اسے دنیا کو بچانے کے لیے تحائف سے نوازا گیا ہے، اس  نے دنیا کو  جوہری خطرے  کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

برازیل کے ڈیوینوپولس سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی  کے مطابق اس نے ملکہ برطانیہ کی موت، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کی پیشگوئیاں کی تھیں۔ اس کے علاوہ اس نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ ایسے روبوٹ بنادیے جائیں گے جو انسانوں کی جگہ کام کریں گے، انہوں نے یہ پیشگوئی ایلون مسک کے  'آپٹیمس' ہیومنائڈز کا اعلان کرنے سے پہلے کی تھی۔اس نجومی کا کہنا ہے کہ تیسری جنگ عظیم بہت قریب ہے بلکہ اس کا آغاز اس وقت ہوگیا تھا جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

ایتھوس نے ڈیلی سٹار کو بتایا 'میں خود کو کاہن نہیں سمجھتا، میں اس پر یقین نہیں کرتا۔سائنس نے ثابت کرنا شروع کر دیا ہے کہ میری صلاحیتیں حقیقی ہیں، چند ماہ قبل میری پیشین گوئیوں کی فہرست اور میں تکنیکی تجزیے  سے گزرے اور   اس میں کوئی چال بازی  ثابت نہیں ہوئی، '12 سال کی عمر میں میں نے محسوس کیا کہ میں دوسرے لوگوں سے مختلف ہوں، ان واقعات کو محسوس کرنے، سننے اور بات کرنے کی زیادہ حساسیت کے ساتھ جن پر میرا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔"

ایتھوس نے کہا کہ 2012 میں، اس نے سال 2020 کے لیے عالمی وبا کی پیش گوئی کی تھی ۔ اس کے علاوہ ولادی میر پیوٹن کے یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے 44 دن پہلے ہی اس نے  اعلان کردیا تھا  کہ یہ جنگ ہو کر رہے گی۔ نجومی  نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر '22، 44 یا 66' کے درمیان پیدا ہوگا اور یہ کہ 'وہ ان پر قبضہ کرلے گا جو اس کے فیصلوں کے حق میں نہیں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -