نابالغ سے  زیادتی ، مجرم کو  142 سال قید کی سزا سنادی گئی

نابالغ سے  زیادتی ، مجرم کو  142 سال قید کی سزا سنادی گئی
نابالغ سے  زیادتی ، مجرم کو  142 سال قید کی سزا سنادی گئی
سورس: Representational Image

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کے پٹھان متھیٹا میں پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز (پوسکو)  عدالت نے ایک 41 سالہ شخص کو 142 سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے  10 سالہ ببچی کے ساتھ دو سال تک جنسی زیادتی کی، عدالت نے  اسے  پانچ  لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔پوسکو عدالت نے  کہ ہے ا کہ اگرمجرم جرمانہ ادا نہیں کرتا تو اسے مزید تین سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔  پٹھان متھیٹا ضلع میں پوکسو کیس میں کسی ملزم کو دی جانے والی یہ سب سے زیادہ سزا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس شخص کی شناخت آنندن پی آر عرف بابو کے نام سے ہوئی ہے، اسے 60 سال تک جیل میں رہنا ہوگا۔ 20 مارچ 2021 کو، تروولا پولیس نے اس کے خلاف 2019 اور 2021 کے درمیان ایک 10 سالہ بچی کی عصمت دری کرنے اور ان دو سالوں کے دوران متعدد بار وحشیانہ انداز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ بابو  قریبی  رشتہ دار تھا اور بچی کے والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -