کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،عالم دین شہید

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،عالم دین شہید
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،عالم دین شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قیصر فاروق نامی مفتی کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ان کے ساتھی علماکا کہنا ہے کہ قیصر فاروق اپنے رشتے کے سلسلے میں کراچی سے ڈیرہ غازی خان جارہے تھے، وہ 2016میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے فارغ التحصیل ہوئے تھے، درس نظامی مکمل ہونے کے بعد مقتول نے تخصص بھی جامعہ دارالعلوم کراچی سے کیا۔

ساتھی علما کے مطابق مقتول جامعہ مسجد ابوبکر صدیق پورٹ قاسم میں بطور نائب پیش امام ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول کی جیب سے ڈیرہ غازی خان جانے کے لیے خریدا گیا ٹکٹ بھی ملا، قاتلوں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، مقتول کی موٹر سائیکل اور موبائل فون موجود ہے۔