دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر یوکرینی شہری نے 2ریکارڈ بنادیئے

دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر یوکرینی شہری نے 2ریکارڈ بنادیئے
دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر یوکرینی شہری نے 2ریکارڈ بنادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر 2 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

گینیزورلڈ ریکارڈز کے مطابق 34 سالہ ڈمیٹرو ہرونسکی نے پہلے ریکارڈ کے لیے دانتوں سے 6 گاڑیاں مع ڈرائیورز کھینچیں جن کا کل وزن 7603 کلو تھا۔

کھینچی گئی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن ان کی سیدھ برقرار رکھنے کے لیے ڈرائیورز کو اسٹیئرنگ وِیل پر بٹھایا گیا۔

دوسرے ریکارڈ کے لیے ڈمیٹرو ہرونسکی نے دانتوں سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی اور 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی مطلوبہ فاصلے تک کھینچی۔

اس سے قبل ڈمیٹرو نے 2022 میں گلے 32 ہزار 499 کلو وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنایا تھا۔


 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -