ریلوے سٹیشن میں اسلحہ لانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ریلوے سٹیشن میں اسلحہ لانے والا ٹک ٹاکر گرفتار
ریلوے سٹیشن میں اسلحہ لانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں غیرقانونی اسلحےکے ساتھ ریلوے سٹیشن میں داخل ہونے پر  ٹک ٹاکر خاکسار انجم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او ریلوے سٹیشن پشاور کینٹ جمال عبدالناصر نے کہا کہ ملزم خاکسار  انجم غیرقانونی اسلحےکے ساتھ ریلوے اسٹیشن داخل ہوا، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جمال عبدالناصر کے مطابق غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم  اس سے قبل  اسلامیہ کالج لائبریری کے شیشے توڑنے پر بھی گرفتار ہوچکا ہے، غیراخلاقی رویے پر اسے اسلامیہ کالج سے نکالا بھی جاچکا ہے۔