نگورنو کاراباخ سے ایک لاکھ سے زائد مہاجرین کی آرمینیاآمد

نگورنو کاراباخ سے ایک لاکھ سے زائد مہاجرین کی آرمینیاآمد
نگورنو کاراباخ سے ایک لاکھ سے زائد مہاجرین کی آرمینیاآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاراباخ  (ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ سے ایک لاکھ سے زائد مہاجرین آرمینیا پہنچ گئے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بہت سے مہاجر بھوکے، پریشان اور فوری مدد کے طالب ہیں۔

کمشنر برائے یون این ایچ سی آر فلیپو گرینڈی نے کہا کہ ہمارا ادارہ اور دیگر انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے شراکت دار آرمینیا کے حکام کی مدد کر رہے ہیں لیکن بین الاقوامی مدد کی فوری ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نگورنو کاراباخ کی 75 فیصد آبادی ایک ہفتے میں ہی علاقہ چھوڑ چکی ہے۔ہزاروں آرمینیائی باشندے آذربائیجان کے فوجی آپریشن کے بعد سے علاقہ خالی کرچکے ہیں۔آرمینیا میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ کویتا بیلانی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو سنبھالنے کی استعداد رکھتے ہیں لیکن اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنے مہاجرین یہاں آئیں گے۔