فوٹوگرافر فیضان عادل کے فن پاروں کی نمائش جاری

فوٹوگرافر فیضان عادل کے فن پاروں کی نمائش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) فوٹوگرافر اور محقق فیضان عادل کی فوٹو بک "لاہور: نیو لبرل اسٹیٹ پینمبرا" کی نمائش آرٹ نیکسٹ گیلری، لاہور میں جاری ہے۔ یہ نمائش پاکستان فوٹو فیسٹیول کے تعاون سے پیش کی جا رہی ہے، اور 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔دو سال کی تحقیق پر مبنی یہ فوٹو بک پاکستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر نیو لبرل معیشت کے جارحانہ اثرات، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سماجی عدم مساوات پر ایک تنقیدی تبصرہ ہے۔