روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹرافضل افتخار کے سسر کاانتقال 

روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹرافضل افتخار کے سسر کاانتقال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر ،روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹر افضل افتخار کے سسر عبدالقیوم شاکر انتقال کر گئے۔نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرجامع مسجد مکی بلاک اے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ AWT2اڈہ پلاٹ رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔

الخدمت فاو_¿نڈیشن ہزاروںطلبہ کو تعلیمی معاونت فراہم کر رہی ہے،ڈاکٹر حفیظ الرحمن

لاہور( پ ر)الخدمت فاو_¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت فاو_¿نڈیشن ” ربیع الاول کا پیغام، تعلیم رہے عام“ مہم کے تحت اِس ماہ کو علم و آگہی کے مہینے کے طور پر مناتے ہوئے ہزاروں طالب عملوں کو تعلیمی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ حضور اکرم کو دنیا میں معلم بنا کر بھیجا گیا تاکہ وہ تعلیم عام کر سکیں۔ ماہِ ربیع الاول ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ معاشرے کے ہر طالب علم کو معیاری تعلیم کی سہولیات میسر ہوں۔ الخدمت فاو_¿نڈیشن اِسی سوچ کے تحت ہر سال ماہ ربیع الاول کو علم و آگہی کے مہینے کے طور پر منانے کا اہتمام کرتا ہے جس کے تحت ہر سال سینکڑوں مستحق مگر ہونہار طالب علموں کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔ الفلاح ا سکالرز کومستقبل میں اپنے کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے رہنمائی کے لئے مانیٹرنگ، کوچنگ اور کیر ئیر کونسلنگ سیمینار کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اب تک الخدمت الفلاح اسکالرشپ اسکیم کی مدد سے تعلیم مکمل کرنے والوں میں 604ڈاکٹرز،710انجینئرز، 1150بی ایس آنرز/ ماسٹرز ، 256ایسوسی ایٹ انجینئرنگ، 528 گریجوایشن اور2021انٹر شامل ہیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاول میں اپنے حصے کی شمع روشن کرتے ہوئے کسی مستحق طالب علم کی معاونت کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

 اور معلم ِانسانیت کی سیرت پر عمل کرکے وطن عزیز میں علم کے دئیے جلائیں تاکہ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان میں ہر سو چراغاں کیا جاسکے۔