مزاحمت پر نوجوان زخمی،شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز ،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں سے محروم

 مزاحمت پر نوجوان زخمی،شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز ،گاڑیوں ،موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے درجنوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، گاڑیوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی ڈاکوﺅں نے نصیر سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے،شفیق آ با د کے علا قہ میں علی حید ر اپنی مو ٹر سا ئیکل پر جا رہا تھا کہ ڈاکو ﺅ ں نے پستو ل کے بٹ ما ر کر زخمی کر دیا اور مو ٹر سا ئیکل ،نقد ی 40ہز ار روپے چھین لئے ، غازی آباد کے علاقے میں ڈاکو اسلم سے 3لاکھ 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل ،مصطفی ٹاﺅن سے ڈاکو عدنان و فیملی سے 5 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ، اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں مسلح ڈاکو رحمان سے 2لاکھ 10 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات ، لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو عثمان سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 30 ہزار روپے، گجر پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو عاطف سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی و موبائل فون ،یکی گیٹ سے ڈاکو ارشد سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین ، فیصل ٹاﺅن کے علاقے میں مسلح ڈاکو ولید سے 2 لاکھ 30 ہز ار روپے نقدی اور موبائل فون ، لاری اڈا کے علاقہ میں مسلح ڈاکو عامر سے 4 لاکھ 60 ہزارروپے نقدی و موبائل،گلشن راوی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر افضال سے 90 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ مانگا منڈی، مصطفی ٹاﺅن، ہنجروال، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ، غازی آباد، یکی گیٹ سے گاڑیاں اور راوی روڈ، شیراکوٹ، لٹن روڈ، مصطفی آباد اور گوالمنڈی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -