موٹرویز‘ ہائی ویز پرقانون کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)موٹرویز اور ہائی ویز پولیس نے ڈرائیوروں پر قانون کے خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا۔ حد رفتار سے تجاوز پر چالان 700 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کردیا گیا جبکہ دوسری گاڑی کو راستہ نہ دینے پر 1ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے پولیس کے مطابق رات کے وقت کم روشنی کی گاڑی چلانے پر 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم 500سے بڑھا کر 3ہزار روپے مقرر کردی گئی ۔نئے اعلامیے کے مطابق اگلی گاڑی کے بہت قریب گاڑی چلانے پر 1ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پہلی اسکرین ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر 750 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک لائن توڑنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے جبکہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔