ہائیکورٹ، چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں،جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 2 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا چینی کی قیمتوں سے متعلق شوگر ملوں و دیگران نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں ،سپریم کورٹ نے 30 دنوں میں ہائیکورٹ کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔