منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی)سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں11 اکتوبر کیلئے مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،تعمیل کے لیے مونس الہٰی کے طلبی کے سمن بیرون ملک ارسال کردیئے گئے، ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ مونس الٰہی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے ، عدالت مونس الٰہی کی ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔