آئین کیساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے ،ججوں کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے:مقررین

آئین کیساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے ،ججوں کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے:مقررین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         لاہور (نامہ نگار خصوصی) انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ کی سٹیئرنگ کمیٹی فعال کرنے کی تقریب ہوئی، ملک بھر سے فاﺅنڈر ممبران نے شرکت کی، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہاوکلاءمیں تقسیم شروع ہو چکی ہے، اس سے بہت سے لوگ بدظن ہوئے، مغرب نے جمہوری اصولوں کو اپنا یا اور ترقی کی، گروپ کی بانی عاصمہ جہانگیر اب ہم میں نہیں ہیں لہٰذا اسٹیرنگ کمیٹی کو بحال کیا جائے، ظفر اقبال کلانوری نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ججوں کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے اگر نوے دن میں الیکشن کا لکھا ہے تو نوے دن میں ہی ہونے چاہئیں، سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے،افضال اے حیدر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ہماری بڑی بہن تھیں میں نے ضیا اور مشرف کا دور دیکھا، مگر موجودہ وقت بہت سخت ہے پرویز عنائیت ملک نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک نایاب شخصیت کی مالک تھیں، بہت خوشی کی بات ہے کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی بحالی ہو رہی ہے فاروق کھوکھر نے کہا کہ پاکستان بار کونسل ہر معاملے میں وکلاءکی عزت کو خراب کر رہی ہے ہم نے عابد ساقی کو کہا کہ پاکستان بار کونسل صحیح کام نہیں کر رہی ہے عابد ساقی سے مطالبہ تھا کہ ان خبریوں کو نکالیں، ان غداروں کو باہر نکالیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، ہمیں کالے کوٹ کی عزت چاہیے آپ اگر خبریوں کو نکالیں گے تو ہم آپ کے ساتھ ہیں ورنہ نہیں۔

مقررین 

مزید :

علاقائی -