پرویز الٰہی کی حراست غیرقانونی قرار دینے  کی درخواست سماعت چھ اکتوبر کیلئے مقرر

   پرویز الٰہی کی حراست غیرقانونی قرار دینے  کی درخواست سماعت چھ اکتوبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی حراست غیر قانونی قرار دینے کیلئے انکی اہلیہ کی دائر درخواست سماعت چھ اکتوبر کیلئے مقرر کرلی گئی۔جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 اکتوبر کو سماعت کرے گا ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی بنچ کا حصہ ہونگے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔دوروز قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سماعت مقرر

مزید :

صفحہ اول -