ہزاروں ارب روپے کی ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم
کراچی(این این آئی)ٹیکس محاصل میں سالانہ 5 ہزار 600 ارب روپے کی لیکیج پر قابو پانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی، نگران وزیر خزانہ ڈاکر شمشاد اختر کی سربراہی میں ٹاسک فورس ایف بی آر میں اصلاحات کرے گی۔ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے قائم کی گئی ٹاسک فورس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے علاقہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)امجد زبیر ٹوانہ، ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر مشرف، امان اللہ عامر، عامر اعجاز، خالد محمد اور محمود خالد بھی شامل ہیں۔ ممبر ایف بی آر ریفارمز ارد شیر سلیم طارق کو ٹاسک فورس کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے قائم ٹاسک فورس ٹیکس سسٹم، ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے سفارشات تیار کرے گی اور ٹیکس چوری، اسمگلنگ، کرپشن روکنے، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس سمیت مختلف شعبوں میں ریونیو نقصان کا جائزہ لے گی۔ایف بی آر کے مطابق محکمہ ریونیو نے اگست میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا، اگست 2023 کیلئے ٹیکس ہدف 649 ارب روپے مقرر کیا گیا تاہم ایف بی آر نے 669 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔
ٹاسک فورس