ایک شخص کی دشمنی میں ملک کو داﺅپر لگا دیا گیا ہے، شعیب شاہین
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ایک شخص کی دشمنی میں ملک کو داﺅپر لگا دیا گیا ہے،ایک نگران وزیر اعظم عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر چارٹرڈ طیارے پر دنیا میں گھومتا پھر رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، سائفر کیس کا مقدمہ درج کرانا غلامی کی بدترین مثال ہے،معاملے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،ٹی وی شو میں غلط روایت قائم کی گئی اسکی حمایت نہیں کرتے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کے حوالے سے عوام کیساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ انہیں ایک چھوٹے سے سیل میں بند رکھا گیا ہے جہاں پر انکے جان کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ان پر پہلے بھی کئی دفعہ قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں،پاکستانی تاریخ میں پہلے بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی شہادتیں کروائی گئی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بھی اس طرح کا کوئی منصوبہ بنایا جا سکتا ہے لہذاٰ ہم خبردار کرتے ہیں کہ اگر کوئی بھی اس طرح کی کوتاہی کا مرتکب ہوا تو قوم اسے معاف نہیں کرے گی،لہذاٰ اس بات کا تدارک کیا جائے،ہم اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرینگے، انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کا مقدمہ درج کرانا غلامی کی بدترین مثال ہے،جسکے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے،مستونگ واقعہ پر دلی افسوس ہوا ہے،ملک سے دہشتگردی ختم کرنا انٹیلی جنس ایجنسیز کا کام ہے،ایک شخص کی دشمنی میں پورے ملک کو داﺅ پر لگا دیا گیا ہے،ایک نگران وزیراعظم عوام کے ٹیکسز کے پیسوں پ-ر دنیا میں سیر سپاٹے کرتا پھر رہا ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے،رانا ثناءاللہ نے جھوٹا سائفر کیس بنایا ،یہ مقدمہ چلانا ایٹمی پاکستان کے بے عزتی ہے،سائفر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ ہم آج بھی آزاد نہیں ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہائی پاور جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے جو معاملے کی انکوائری کرے اور فائنڈنگ دے کہ کون کون اس میں ملوث ہے،شعیب شاہین نے گذشتہ دنوں ٹی وی ٹاک شو کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت او رن لیگ کے ڈاکٹر افنان اللہ کے درمیاں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر کہا کہ ٹی وی شو میں غلط روایت قائم کی گئی اسکی حمایت نہیں کرتے،اس حوالے سے پارٹی قیادت کوئی فیصلہ کرے گی۔
شعیب شاہین