قادیانی ملک کو سیکولر ریاست بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیر اہیں:علماءکرام
چنیوٹ،چناب نگر (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے،قادیانی بیورو کریٹس ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کو ختم کرکے سیکولر سٹیٹ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے اس کے بغیر کسی کے مسلمان ہو نے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا،عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے ان خیالا ت کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چناب نگرمیں دوروزہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ مولانا حافظ محمدناصر الدین خان خاکوانی، قاضی محمد ارشد ا لحسینی ، قائد احرار سید محمد کفیل بخاری،شبان ختم نبوت کے سرپرست اعلیٰ مولانا مفتی محمد حسن،بزرگ احرار رہنماءپروفیسر خالد شبیر احمد و دیگر نے کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر قادیانیوں کو دعوت اسلام کے لیے فقید المثال جلوس نکالا گیا قادیانی مرکز ایوان محمود کے عین سامنے مرزائیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ بھی دہرایا گیا۔علماءنے کہاقوانین ختم نبوت قانون توہین رسالت کیخلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے جن کو ناکام بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔قادیانیوں کے بارے میں دستور و قانون کی دفعات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور انہیں ختم کرنے یا ناکام بنانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔قرآن پاک کی بیحرمتی کسی صورت قبول نہیں، سویڈن سے تعلقات منقطع کئے جائیں ۔مجاہد ختم نبوت حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، مرد حر میاں محمد اویس، جمعیت علماءاسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ ،سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری، سید عطاءالمنان بخار ی ،ڈاکٹر عمر فاروق احرار، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری ، سید خالد محمود شاہ گیلانی (آسٹریلیا)، انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا امیر حمزہ، عمار خان یاسر، مولانا مفتی محمد طیب، مولانا عزیز الرحمن ، مولانا تنویر الحسن احرار، مولانا محمد اکمل، ڈاکٹر محمد آصف، ناظم اجتماع قاری ضیاءاللہ ہاشمی،مولانا عابد مسعود ڈوگر،مولانا تنویر احمد علوی، ممتاز صحافی سیف اللہ خالد مولانا محمد عرفان کلاچی، مولانا خلیل احمد، قاری عبید الرحمن زاہد، مولانا محمد الطاف معاویہ، محمد قاسم چیمہ، حکیم حافظ محمد قاسم، بھائی عبدالقادر عزیز رائے پوری، مولانا محمد عمر عبدالحفیظ مکی(مکہ مکرمہ)، مولانا محمد عباس چیچہ وطنی، اور کئی دیگر رہنما_¶ں نے آخری نشستوں میں شرکت کی۔
ختم نبوت کانفرنس