جامکے چٹھہ، دوجوانوں میں تلخ کلامی، فائرنگ سے ایک جاں بحق

  جامکے چٹھہ، دوجوانوں میں تلخ کلامی، فائرنگ سے ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)دو نوجوانوں کی معمولی تلخ کلامی ایک نوجوان نے طیش میں آکر دوسرے نوجوان کو سر پر فائر کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدنگر کے علاقہ کلیر اونچا میں انیب ولد اشراق قوم اعوان کو ملزم شہروز ولد خادم قوم اعوان سکنہ کلیر اونچا نے معمولی توں توں تکرار پر سر پر فائر مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو سول ہسپتال وزیرآباد لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔