گوجرانوالہ، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

  گوجرانوالہ، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر حسین بٹ نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں بچوں کو پولیو سے بچا_¶ کے قطرے پلا کر 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گی۔پولیومہم کے تحت 9لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا_¶ کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 8901 ورکرز پر مشتمل 4 ہزار 59 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،3825 موبائل ٹیمیں، 161مراکز صحت جبکہ 73 ٹیمیں ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر عوامی مقامات پر قطرے پلائیں گی تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچا_¶ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صوفیہ بلال اور دیگر افسران و نمائندے بھی موجود تھے۔

پولیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے کہا کہ پولیو مرض کا جلد خاتمہ قومی مفاد میں ہے اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے لازم ہے اس سلسلہ میں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ 5سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا_¶ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہے سکیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو پولیو کے ناسور سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے اور 2 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ای پی آئی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے خانہ بدوش بستیوں، ہائی رسک یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی علاقہ ایسا نہ رہے جہاں پولیو ٹیم نہ پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ذمہ دار لوگوں کا شہر ہے اور انتظامی اداروں سے تعاون ہمیشہ مثبت رہا ہے،اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔