گلاسگو،بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روکدیا گیا

  گلاسگو،بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روکدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گلاسگو،لندن(این این آئی)برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گلاسگو میں واقع گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سکھ افراد بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے آگئے۔سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔دوسری جانب برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کا پاکستان مخالف رویہ کھل کر سامنے آگیا۔برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر نے وزیرِ داخلہ کا گرومنگ گینگ سے متعلق دعوی بے بنیاد قرار دے دیا۔ سویلا بریورمین نے غلط اور بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ برطانیہ میں تقریبا تمام گرومنگ گینگز برٹش پاکستانی چلاتے ہیں، بریورمین کا یہ بیان غلط ہے کیونکہ برطانوی وزارتِ داخلہ کی اپنی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گرومنگ گینگز کے بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔

بھارتی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -