طیاروں میں فنی خرابیاں،پی آئی اے کا مدینہ سے آنیوالا جہاز تبدیل،آف لوڈ کرنے پر مسافروں کا احتجاج
کراچی، جدہ(این این آئی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی مدینہ سے آنے والی پرواز کا طیارہ تبدیل ہونے سے 60 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا قومی ایئر لائن ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اب 6 اکتوبر کی پرواز پر بک کیا گیا ہے قومی ایئر لائن کے ذرائع نے بتایا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی جانب سے مدینہ ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 744 کے لیے پہلے بوئنگ 777 طیارہ تھا جس کے بعد اب ایئر بس 320 طیارہ بھیجا جا رہا ہے۔قومی ایئرلائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ تبدیل کیا گیا ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت صحیح طریقے سے نہیں کی جارہی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والی پروازوں میں مسلسل خرابی پیدا ہورہی ہے بوئنگ777کے دو طیارے جو سعودی عرب کے لئے آپریٹ ہورہے ہیں ان میں مسلسل فنی خرابی پیدا ہورہی ہے،جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے760کے اے پی یو میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اس موقع پر مسافروں کو لاﺅنج منتقل کردیا گیا تھا فائر بوٹل پاکستان سے روانہ کردی گئی اور طیارے کو گراﺅنڈ کردیا گیا پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پرواز 24گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی، مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کا یہ دوسرا 777بوئنگ طیارہ ہے، سیالکوٹ سے جدہ جانے والے طیارے کے کاک پٹ میں بار بار اسموگ وارننگ آئی تھی جدہ میں قومی ایئرلائن کے طیارے میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگ گئی تھی۔روانگی منسوخ کرکے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، مسافروں کے ساتھ 31 سالہ ذکیس احمد بھی ہوٹل میں مقیم تھا۔گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا، ساتھی مسافروں کے مطابق عازم عمرہ کی میت ضابطے کی کارروائی کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی۔ترجمان پی آئی اے نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت کو جدہ کے مقامی ہسپتال کے سردخانے منتقل کردیا گیا انتقال کر جانے والے ذکیس احمد کی میت کا پوسٹمارٹم اور کارروائی کے بعد اسے پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کیا جائے گا۔
پی آئی اے