شوبز کی  دُنیا میں  مضبوط اعصاب  والے ہی  کامیاب ہیں! : کرن عباسی  

     شوبز کی  دُنیا میں  مضبوط اعصاب  والے ہی  کامیاب ہیں! : کرن عباسی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زندگی میں ہر انسان کو بڑی محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے پھر کہیں جا کر کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ابھرتی ہوئی اداکارہ کرن عباسی نے " پاکستان " سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کرن عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایف ایم ریڈیو سے کیا تھا ، آج کل ایک نجی ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہوں جو جلد آن ایئر ہو گا۔

کرن عباسی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کا مجھے جنون کی حد تک شوق تھا۔ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں۔ استاد مہدی حسن کی گائیکی پسند ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگر آپ خوبصورت ہیں ، محنت کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس شعبے میں مخلص لوگ آپ کے ساتھ ہیں تو پھر کامیابی جلد آپ کا مقدر بنے گی۔

کرن عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوبز کی دنیا نڈر ، بے خوف اور مضبوط اعصاب کے حامل لوگوں کےلئے ہے ، لہٰذا وہی لوگ اس شعبے میں آئیں جو ان اوصاف کے مالک ہوں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -