برج حمل،سیارہ مریخ،21مارچ سے 20اپریل
کئی معاملات اس وقت غور طلب ہیں۔ آپ کو ان کی طرف پوری توجہ دینا ہوگی، ورنہ حالات آپ کے خلاف بھی ہو سکتے ہیں۔ اس وقت ایک آزمائشی ستارہ پوری قوت سے آپ کے زائچے میں گردش کر رہا ہے۔ آپ کو محتاط انداز میں چلنے کا مشورہ ہے۔ کسی بھی قسم کے لین دین کے معاملات کے حوالے سے اگر وقت لے لیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ ابھی کسی نئی چیز کی خرید و فروخت بھی مناسب نہیں، بس خاموش رہنے اور انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔