برج سرطان،سیارہ چاند،21جون سے20جولائی
قدرت آپ کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ اس پر اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے اُتنا ہی کم ہے۔ یہ ہفتہ آپ کو بہترین خوشخبری سے نوازے گا۔ آنے والے دنوں میں روزگار کے حوالے سے کوئی نیا سلسلہ بن جائے گا۔ ایک عجیب انداز سے قسمت مہربان ہو رہی ہے، جو اولاد کو بھی عروج دے گی اور آپ کو مذہب کی طرف لے جائے گی۔