برج عقرب،سیارہ مریخ،23اکتوبر سے22نومبر
نیت درست کی ہے تو دیکھ لیں کہ کتنا فائدہ ہواہے ،مگر اندازہ ہوتا ہے کہ جیسے یہ چند دنوں کے لئے ہے، ایسا مت کریں۔ اچھا وقت ہے اس سے فائدہ اٹھالیں، زندگی میں قسمت بار بار مہربان نہیں ہوتی۔ تبدیلی والا ستارہ آپ کی زندگی میں حیران کن تبدیلیاں لے کر آ رہا ہے۔ آپ کی ہر جگہ پر تبدیلی کے امکانات روشن ہیں، جن میں موجودہ جگہ کی نوکری، رہائش اور اپنوں سے قدرے دوری کی تبدیلی رونما ہوگی، ذہنی طور پر اپنے آپ کو تیار رکھیں۔