محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ میں شکست کا جواز پیش کردیا

  محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ میں شکست کا جواز پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں ناقص کارکردگی پر محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں ناقص کارکردگی پر موقف پیش کررہے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کیویز کے خلاف وارم اَپ میچ میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جسکی وجہ سے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے تاہم بینچ پر بیٹھے لڑکوں کو موقع دیا گیا تاکہ انکی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہماری فیلڈنگ غیر معیاری تھی اور بالنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، شاداب خان 10، 10 اوورز نہیں تھے، جس سے فرق پڑا۔