ایشین گیمز، ویمن شوٹنگ میں پاکستان نے برونز میڈل جیت لیا
لاہور( سپورٹس ڈیسک ) ایشین گیمز میں پاکستان نے خواتین کے ایئر پسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں میڈل حاصل کیا، کشمالہ کا سکور 218.2 رہا جبکہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام رہیں پاکستان کی ویمن شوٹر نے کہا کہ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کا عزم لیکر شرکت کی تھی لیکن برانز میڈل جیتنے کی بہت خوشی ہے مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔