ریلوے اسٹیشن پر عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس نکالا گیا
لاہور( پ ر)مرکزی کمیٹی تقریبات عید میلادالنبی کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت میں سب سے بڑامرکزی جلوس عید میلادالنبی لاہور ریلوے اسٹیشن سے نہایت تزک و احتشام اور مذہبی جو ش وخروش عقیدت واحترام سے نکالا گیا،جلوس میں ہزاروں فرزندان توحید اللہ ہو کے ورد کیساتھ شرکت کی، پچاس سے زائد علاقائی جلوس شامل تھے، جلوس کا افتتاح سابق لیفٹیننٹ جنر ل ایڈمرل جاوید اقبال اور بانی جلوس ملک پرویز ربانی نے مشترکہ طورپر کیا، صدارت سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ قاسم خان نے کی، پرچم کشائی اور سپورٹس فیسٹیول کاافتتاح ڈی ایس ریلوے لاہور، محمد حنیف گل نے کیا۔