نیپال اور پاکستان کے شرکا ءکے اعزاز میں خصوصی تقریب
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے زیر اہتمام ساو_¿تھ ایشین ٹریولنگ فلم فیسٹول کے نیپال اور پاکستان کے شرکا ءکے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شعبہ میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے صدر اسرارحسین چشتی،نیپال کے ڈاکو مینٹری فلم میکر کانک منی ڈکشٹ، ڈائیریکٹرپوسٹ گریجویٹ ریسرچ سنٹر پروفیسرڈاکٹر احمد بلال، پروفیسر شاہنواز زیدی، فیکلٹی ممبران اور طلباو_¿طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈڈیزائن کی ناٹک سوسائٹی کے طلباو_¿طالبات نے سٹریٹ تھیٹر کا مظاہرہ کیا جبکہ شعبہ میوزک کے طلبا ءنے موسیقی پیش کی۔
اپنے خطاب میں پروفیسرڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ ساو_¿تھ ایشین فلم فیسٹیول کے کام کو کئی برس سے دیکھ رہے ہیں اور انہی کے ساتھ مل کر پاکستان میں مٹیلا فلم فیسٹیول اور کارا فلم فیسٹیول بہت زبردست پلیٹ فارمز بنے تھے لیکن بد قسمتی سے چل نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں کملی اور زندگی تماشہ جیسی فلموں کے ساتھ ساتھ نئے فلم میکرز کی فلموں سے دوبارہ امید ہے کہ یہ روائیت بحال ہو گی۔ نیپال سے آئے ڈاکو مینٹری فلم میکر کانک منی ڈکشٹ نے کہا کہ ساو_¿تھ ایشیاکی مارکیٹ فلم اور کلچر کے لحاظ سے دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے اور ساو_¿تھ ایشین فلم فیسٹیول کا پلیٹ فارم کئی طرح سے ڈیپارٹمنٹ آف میوزک اور پرفارمنگ آرٹس اور ڈیزائن، ٹیکسٹائل، اور ریسرچ کے شعبوں میں طلبائ_ کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ پروفیسر شاہنواز زیدی نے کہا کہ فن اور فنکار سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتے ہیں اور یہی پاکستان کی اکانومی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پروفیسر اسرار چشتی نے کہا کہ یہ ساو_¿تھ ایشین فلم سے ہمارے طلبا کا جڑنا خوش آئند ہے۔ بعدازاں فریاد نبی، کنول کھوسٹ، عاصل، تنزیلہ عباسی، عائشہ بلال اور ندیم واحد نے طلبا و_¿ طالبات کے فن کو سراہا۔