سیرت طیبہ ہمیں سکھاتی ہے ریاستیں امداد نہیں تجارت کی بنیاد پر چلائی جائیں گی 

سیرت طیبہ ہمیں سکھاتی ہے ریاستیں امداد نہیں تجارت کی بنیاد پر چلائی جائیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 اسلام آباد (این این آئی)نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگیاں نبی کریم کی حیات مبارکہ کے مطابق گزارنی چاہیں ، نبی کریم کی صداقت اور امانت کی گواہیاں تو دشمنان دین اور کفار مکہ بھی دیتے تھے ، انہوں نے اپنے کردار اور اخلاق سے دین کی سربلندی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم دین سے محبت رکھنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت محمدنے فرمایا کہ غربت انسان کو کفر تک لے جاسکتی ہے اور اللہ کے حکم سے روح گردانی بھی کرواتی ہے تاہم حکمرانوں کی کچھ ذمہ داریاں ہیں کہ وہ لوگوں کو ایسا ماحول فراہم کریں کہ مفلسی ان کے دروازے تک نہ پہنچے ، ان کا کچن چلتا رہے ان کے بجلی کے بل ادا ہوتے رہیں اور وہ اپنے بچوں کی پرورش کرتے رہیں ، یہ ویلفیئر سٹیٹ کا تصور جو مغرب میں دیا گیا ہے یہ ہمارے دین کا بھی دیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اخلاقیات کا درس قرآن کریم بھی دیتا ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال فتح مکہ کا دن ہے جب نبی کریم نے مکہ سے ہجرت فرمائی اور جب فتح مکہ کے موقع پر آپ سرکار دو عالم نے فرمایا کہ آج رحمت کا دن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ اس رحمت کی کوئی چھینٹ ہم تک پہنچی ہے کیا ہم نے لوگوں کو معاف کرنا سیکھا ہے ؟انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کے دوران تمام علماءکے ساتھ اس چیز پر اتفاق ہوا کہ اس کانفرنس میں غربت و افلاس کے خاتمے کے حوالے سے مکالے پیش کئے جائیں تاکہ ان کی روشنی میں دیکھا جاسکے کہ کونسی پالیسیز بنانے سے عوام کو بہتر معیار زندگی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے احکامات کے مطابق ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم اپنی زندگیاں قرآن کے احکامات کے مطابق گزار رہے ہیں ؟۔اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ آج کی محفل جید علماءپر مشتمل ہے۔ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد زبیرنے کہا کہ سیرت طیبہ ہمیں سکھاتی ہے کہ ریاستیں امداد کی بنیاد پر نہیں تجارت کی بنیاد پر چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امت کو مانگنے والا نہیں ہونا چاہئے بلکہ منتخب کنندہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نبی آخرالزماں کی زندگی کے کئی واقعات ایسے ہیں جس میں آپنے محنت کرنے والے کو بہتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسراف اور فضول خرچی کو ختم کرکے میانہ روی اختیار کرنی چاہئے اور سادگی اختیارکرنی چاہئے ، ہمیں حقائق سیرت طیبہ کی طرف آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی نے فرمایا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والا ملعون ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حدیث شریف میں ہے جس قوم میں ذخیرہ اندوزی آجاتی ہے آسمان سے اس قوم کے لئے غربت اور افلاس کا فیصلہ نازل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں خدا کی رحمت چاہتے ہیں تو ہمیں وفاقی شرعی عدالت اور معزز عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سود کا خاتمہ کرنا ہو گا کیونکہ سود کے خاتمے کے بغیر ہم معیشت کو بہتری پر نہیں لاسکتے۔ مفتی زبیر نے کہاکہ صبح کے وقت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہونا چاہئے تاکہ بجلی کے کرائسزسے بچا جاسکے ، اس کے بعد زراعت کی پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ ہے کہ بنجر اور بے آباد زمین ملک میں نہیں ہونی چاہئے۔ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان نے کہا کہ تجزیاتی معیشت کا اطلاق انسانی فلاح پر کیا جائے اور عام شہریوں تک معاشی ثمرات کو پہنچایا جائے ، دولت ایک خاص طبقے تک محدود نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے رزق حلال کے لئے کوشش کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ افراد جن کے پاس وسائل کی فراوانی ہے وہ ان میں ان افراد کو شامل کریں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں ، حقیقی نیکی یہ ہے کہ اللہ کی محبت میں اپنا مال رشتے داروں ، مسکینوں ، غریبوں ، مسافروں اور سائلوں کو دیں اور غلاموں کو آزاد کرانے میں دیں۔مفتی محمد نجیب نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلامی معیشت ہر شہری کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم منبر و محراب پر بیٹھ کر لوگوں کو بتائیں کہ دین ایک چوبیس گھنٹے کی زندگی کا نام ہے ، ہماری زندگی میں ہر وقت سیرت طیبہ کا نمونہ موجود ہے اور سیرت طیبہ سے رہنمائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نبی کریم نے محنت کرنے والے کو اللہ کا دوست قرار دیا۔ مفتی محمد نجیب نے کہاکہ فلاحی ریاست کے لئے مساوات انتہائی اہم ہے ہمیں معیشت کی بہتری کےلئے تعمیر ، تجدید اور اجتہادی بصیرت کو بروئے کار لانا ہو گا اور وراثت اور زکوة کے نظام کو اسلامی اصولوں کے مطابق کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حلال فوڈ انڈسٹری کو فروغ دیکر تیزی سے معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سمیعہ راحیل قاضی نے کہاکہ اسلام نے عورت کو جو مقام و مرتبہ دیا وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیا ، اسلام نے مرد و خواتین دونوں کو ایک دوسرے کا جزو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت پر منظم بنایا ہے

سیرت کانفرنس

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی سیرت النبی کانفرنس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی۔ 12 ربیع الاول کو منعقدہ سیرت کانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت عارف علوی ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے فرمائی جبکہ پہلے سیشن کی صدارت وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کی۔ امسال سیرت کانفرنس کا موضوع ”ملکی معاشی استحکام کیلئے حکمت ِ عملی، سیرت النبی کی روشنی میں “ منتخب کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے میزبان اور وزیر مذہبی امور انیق احمد اپنے افتتاحی خطاب میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علمائے کرام کو چاہئے کہ ان کے واعظ و نصیحت میں عہد حاضر کا لمس ہونا چاہئے۔۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قرآن و سنت کی روشنی میں معاشی پالیسیوں کو ترتیب دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے ارتکاز دولت کو زہر قرار دیا ہے ، قومیں نفاق سے نہیں بلکہ درگزر سے بنتی ہیں ، دنیا ایک اچھے اخلاقی معیار کی متلاشی ہے ، جن معاشروں میں انصاف قائم، درگذر ہو اور غریب کا خیال رکھا جائے وہ معاشرے کامیاب ہوتے ہیں ، حضور کی زندگی ہم سب کے لئے ایک بہترین نمونہ حیا ت ہے،ہمیں عمل کے طرف آگے بڑھنا ہوگا۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور سید عطاءالرحمن ، علامہ رضی جعفر، ڈاکٹر ذیشان وائس چانسلر غزالی یونیورسٹی، ڈاکٹر حماد لکھوی، علامہ نعمان جامعہ بنوریہ، مفتی محمد زبیر، خورشید ندیم ، قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ، حافظ طاہر اشرفی ، علامہ عارف واحدی ، ڈاکٹر یٰسین ظفر، سمیعہ راحیل قاضی ، مفتی محمد نجیب، ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان اور علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے اسلامی معیشت کے ذیلی عنوانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس سے ایک روز قبل محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے معروف نعت خواں خواتین و حضرات نے گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ہوابازی ایئرمارشل (ر) فرحت حسین ملک، وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان اور میزبان وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ذکر حبیب کی سعادت حاصل کی۔ مقابلہ کتب سیرت و نعت و مقالاتِ سیرت کے انعام یافتگان میں نقد انعامات اور یادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔

کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -