نیب قانون کی بحالی سے الیکشن کیلئے لیول پلیئنگ ہوگئی ،یوسف گیلانی

نیب قانون کی بحالی سے الیکشن کیلئے لیول پلیئنگ ہوگئی ،یوسف گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (این این آئی)سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے نیب قانون کی بحالی سے الیکشن کےلئے لیول پلیئنگ ہوگئی ،اب محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہیں ،مسلم لیگ( ن) کے بانی، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آئیں اور الیکشن لڑیں ہمیں ان سے کوئی گلہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کی تاریخ آئے اور عوام کا اضطراب ختم ہو۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فی الحال ہمارا کسی جماعت سے الیکشن کا اتحاد نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر، تمام سابق وزرائے اعظم چاہے وہ جیل میں ہیں یا ملک سے باہر ایک صف میں ہیں، ایسا کوئی شک نہیں کہ الیکشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں نہیں ہوں گے۔

یوسف گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -