مردان بورڈ انٹر نتائج ،پنجاب کالج کی دوسری پوزیشن کےساتھ 3 ٹاپ پوزیشنز 

مردان بورڈ انٹر نتائج ،پنجاب کالج کی دوسری پوزیشن کےساتھ 3 ٹاپ پوزیشنز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مردان کے انٹرمیڈیٹ امتحان 2023 کے سالانہ نتائج میں پنجاب کالج مردان کے طلباءنے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔محمد سعد عامر نے 1047 نمبر لے کے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن اور پری میڈیکل گروپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ سید محمد یوسف نے 983 نمبر لے کر جنرل سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان بہترین نتائج پر پنجاب کالجز انتظامیہ، اساتذہ اور طلباءو طالبات پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے ان شاندار کامیابیوں کو اللہ کے کر م ، اپنی محنت ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاﺅں کا ثمر قرار دیا ۔

پنجاب کالج

مزید :

صفحہ آخر -