ملتان : جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن دو نامزد ملزم گرفتار ‘ تفتیش شروع

ملتان : جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن دو نامزد ملزم گرفتار ‘ تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم بلاول جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم انیس کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے 02 پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ۔واضح رہے ڈیڑھ ماہ قبل لوہاری گیٹ پولیس کو معصوم شاہ روڑ سے اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم بلاول نے ساتھیوں کے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )

 ہمراہ اپنے بہنوئی عابد کو گلا دبا کر قتل کر دیا ہے ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 808/23 بجرم 302/148/149 تھانہ لوہاری گیٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔جبکہ دوسرے وقوعہ میں ملزم انیس نے افتخار احمد کو فائر مار کر مضروب کر دیا۔ جس پر مقدمہ نمبر 843/23 بجرم 324/337F تھانہ لوہاری گیٹ درج کر کے ملزم انیس کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی زیر نگرانی ایس ڈی پی لوہاری گیٹ شہزاد گل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ را محمد نوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے ملزمان سے 02 پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے۔