مستونگ میں تخریب کاری پر پوری قوم افسردہ ‘ مجرموںکو کڑی سزا دی جائے اورنگزیب کھچی ‘ محمود حیات ماجد نواز نعیم خان بھوبھہ ‘ آصف سعید کا شدید ردعمل ‘ ورثا سے اظہار تعزیت
میلسی(نامہ نگار)سابق اراکین اسمبلی میلسی اور نگ زیب خان کھچی الحاج سعید احمد خان منیس۔محمود حیات خان عرف ٹوچی خان اظہر احمد خان میاں ماجد نواز ارائیں ،سابق صوبائی وزرا جہاں زیب خان کھچی ،نعیم خان بھابھہ اور آصف سعید خان منیس نے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
مستونگ کی مدینہ مسجد کے قریب میلاد کے جلوس پر تخریب کاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی موت پوری انسانیت کی موت ہے جبکہ اس جلوس متعدد عشاق رسول شہید اور زخمی ہوئے ۔دہشت گردی کی تازہ ترین لہر پر قوم افسردہ ہے تین روز کا سوگ قومی جذبات کا آئینہ دار ہے مگر سوگ تب ختم ہو گا جب ہماری سیکیوریٹی اور جانباز فورسز اس کے ملوث سہولت کار اور مجرم گرفتار کریں گے اور قوم کو اس کی جلد امید ہے