ملتان ‘پرائیویٹ یونیورسٹی طلبا آمنے سامنے‘ فائرنگ ‘ ہنگامہ
ملتان(وقائع نگار)پرائیوٹ یونیورسٹی کے طلبا میں تصادم ہوا ہے شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ بس پربیٹھیں طالبات بال بال بچ گئیں ۔ خوف و ہراس کا پھیل گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری جانب پولیس نے طالب علم کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔شیر شاہ روڈ کے رہائشی علی مسعود ولد مسعود الحسن نے پولیس تھانہ بی زیڈ کو درخواست دیتے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سائل تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں واقع پرائیوٹ یونیورسٹی میں بی بی اے کا طالب علم ۔جبکہ ملزمان فیصل عاربی اور شیخ مواطب بھی اسی انسٹی ٹیوٹ میں پڑھتے ہیں۔مورخہ 22 ستمبر 2023 کو بعد از فراغت کلاس اپنے دیگر دوستوں فراز احمد اور یاسر عتیق کیٹین پر بیٹھے تھے ۔کہ ملزمان نے انڈے مارنے شروع کر دیئے جس سے ہمارے کپڑے خراب ہوگئے ۔اور ملزمان کو ایسی حرکات کرنے سے منع کیا ۔تو ملزمان غصے میں آگئے ۔اور ان سے تلخ کلامی شرو ع ہوگئی ۔موقع پر موجود دیگر سٹوڈنٹس نے راضی نامہ کروانے کے بعد معاملہ رفع دفع کروادیا ۔اور ہم اپنے گھروں کی طرف چلے گئے ۔ 25 ستمبر کو میں اپنے دوست گواہان فراز اور یاسر عتیق کے ہمراہ مذکورہ یونیورسٹی آف باہر نکلے ۔تو فیصل عاربی مسلح پسٹل سامنے آگیا ۔جس نے للکارا کہ میں آج تمھیں اپنی بے عزتی کا مزہ چکھاوں گا ۔اور ایک گولی چلائی ۔جو میرے اوپر سے گزر گئی ۔عمیر نے قتل کی نیت سے سیدھے فائرفراز پر کیئے ۔جسں نے زمین پر بیٹھ کر اپنی جان بچائی ۔پھر ملک عبداللہ اور فیصل عاربی نے یکے بعد دیگر میرے اور فراز پر فائر کیئے۔جس بھی ہم محفوظ رہیں۔مگر فیصل عاربی نے مجھے پسٹل کے بٹ مار کر سر کو شدید زخمی کردیا اسی دوران روٹ کی بس میں موجود طالبات کے اوپر سے گولیاں گزر گئیں۔جس سے طالبات نے شور مچانا شروع کردیا ۔خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ۔شور شرابہ کی وجہ سے موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد آگئی ۔جن کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔جبکہ مضروب کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں اسکو ڈاکٹ جاری کیا گیا ۔دوسری جانب پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔